پنجاب اسمبلی،13 مسودہ قانون کثرت رائے سے اور سانحہ خضدار پر مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(رائو دلشاد+ حسن علی) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں آج ایک اہم دن تھا ، جس میں 13 مسودہ قانون کثرت رائے سے منظور کر لئےگئے۔ایوان نےسانحہ خضدار پر مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔
تفصیلات کے مطابق آ ج صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی موٹر گاڑیاں ترمیمی بل 2025 (بل نمبر45 ،25،43) کثرت رائے سے ایوان میں منظور کیا گیا۔اس کےعلاوہ دی ڈرگز( ترمیم) بل 2025 ، پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ (ترمیمی) بل 2025 ،کمپنیوں کے منافع (کارکنوں کی شرکت) (ترمیمی) بل 2025، سٹیمپ (ترمیمی) بل 2025،صوبائی ملازمین کا سماجی تحفظ (ترمیمی) بل 2025، پنجاب آرمز (ترمیمی) بل 2025،پنجاب جوڈیشل اکیڈمی (ترمیمی) بل 2025،پنجاب فرٹیلائزر کنٹرول بل 2025،پولیس آرڈر (ترمیمی) بل 2025،پنجاب فنانشل ایڈوائزری سروسز بل 2025 اور پنجاب اسمبلی میں پنجاب اینٹی ٹیرارازم ترمیمی بل 2025کثرت رائے سے منظور کئے گئے۔
ایوان میں سانحہ خضدار پر مذمتی قرارداد صوبائی وزیر پارلیمانی امور میاں مجتبی شجاع الرحمن نے پیش کی۔مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔سانحہ خضدار پر صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے ایوان میں خطاب
کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب، وزیر اعلیٰ پنجاب اور اس ایوان کی طرف سے سانحہ پر تعزیت کرتی ہوں۔یہ وہ بچے ہیں کہ جو اپنے مستقبل کے لئے سکول جا رہے تھے تو اس وقت ان پر بزدلانہ حملہ کیا گیا،یہ وہی بزدل دشمن کی پراکسیز ہیں جس نے حالیہ پاکستان پر حملہ کر کے منہ کی کھائی۔یہ وہی پراکسیز ہیں جو بھارت کے ایما پر بلوچستان اور ملک کے دوسرے علاقوں میں بزدلانہ کاروائی کرتے ہیں۔وزیر اعلی پنجاب نے آج وزیر اعلیٰ بلوچستان کو فون کیا ہے اور تعزیت کی ہے اور ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔آپریشن بنیان مرصوص ختم نہیں ہوا ہے اور اسکو ختم بھی نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اس آپریشن کے ذریعے ہی ان پراکسیز کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔آج فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں جو تقریب تھی وہ سانحہ خضدار کی وجہ سے منسوخ کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:استغفراللہ۔۔سوزوکی کار سے مرد اور عورت کی برہنہ لاشیں برآمد