عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

May 21, 2025 | 21:05:PM
عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) عیدالاضحیٰ کب ہوگی ,ذوالحج 1446 کا چاند دیکھنےکے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منگل 27 مئی کو طلب کر لیا گیا ہے۔

وزارت مذہبی امور نے ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منگل 27 مئی کو طلب کر لیا ہے، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کوہسار بلاک میں ہوگا جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں ہوں گے۔

منگل 27 مئی کو ذوالحج کا چاند نظر آنے کی صورت میں پاکستان میں عیدالاضحیٰ جمعہ 6 جون کو ہوگی۔ چاند نظر نہ اؔنے کی صورت میں عبدالاضحیٰ ہفتہ 7 جون کو ہوگی۔

واضح رہے کہ ماہرین فلکیات نے ذوالحج کا چاند 28 مئی کو نظر آنے اور عیدالاضحیٰ ہفتہ 7 جون کو ہونے کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کا سفارت کاروں پر حملہ، جنین میں فرانسیسی اور دیگر سفارت کاروں پر فائر کر دیئے