وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر آج کوئٹہ جائیں گے

May 21, 2025 | 16:34:PM
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر آج کوئٹہ جائیں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پربریفنگ دی جائے گی ، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر خضدار بس دھماکے کے زخمیوں کی عیادت بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:آرمی چیف کو فیلڈ مارشل بنانے کا فیصلہ میرا تھا: وزیرِ اعظم شہباز شریف

وزیراعظم آفس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں آج شام ہونے والی تقریب مؤخر کردی گئی ہے،تقریب خضدار بس حملے کی وجہ سے فیلڈ مارشل کی درخواست پر مؤخر کی گئی۔