شہباز شریف کا نیاز ی حکومت کا ہر سطح پر محاسبہ کر نے کا اعلان

May 21, 2021 | 18:48:PM
 شہباز شریف کا نیاز ی حکومت کا ہر سطح پر محاسبہ کر نے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ قیدوبند کی صعوبتیں مسلم لیگ (ن) کا راستہ نہیں روک سکتیں ۔ مسلم لیگ (ن) پوری قوت کے ساتھ سلیکٹڈ نیازی حکومت کا ہر سطح پر محاسبہ کرے گی ۔ 
تفصیلات کے مطابق لاہور میں میاں شہباز شریف نے اپنی رہائش گاہ پر اسلم بھٹہ ایڈوکیٹ سے ملاقات کے دوران انہیں صوبہ سندھ سے اکیلے ممبر سندھ بار کونسل منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ ملاقات کے دوران اسلم بھٹہ ایڈوکیٹ نے سندھ بھر کے مسلم لیگ (ن) کے فورم سے تعلق رکھنے والے تمام وکلاءکی جانب سے میاں شہباز شریف کوان کی باعزت رہائی اور عید کی مبارکباد دیتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ سندھ بھر کے وکلا مسلم لیگ(ن)کے شانہ بہ شانہ تمام استعماری قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پر جوش ہیں۔
اسلم بھٹہ ایڈوکیٹ نے ملاقات کیلئے خصوصی وقت دینے پر میاں شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ شہباز شریف نے لائرز فورم کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری اسلم بھٹہ ایڈوکیٹ کو ممبر سندھ بار کونسل منتخب ہونے پر مبارکبادی اور اُ ن کی کاوشوں کو سراہا ۔
 یہ بھی پڑھیں۔کیاتحریک انصاف صدارتی نظام کی خواہش مند ہے ؟