شوبز ستاروں نے عیدالفطر دھوم دھام سے منائی، مداحوں کو ڈھیروں مبارکباد

Mar 21, 2026 | 17:03:PM
شوبز ستاروں نے عیدالفطر دھوم دھام سے منائی، مداحوں کو ڈھیروں مبارکباد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شوبز ستاروں نے عیدالفطر دھوم دھام سے منائی، اپنی فیملی کے ہمراہ تصاویر شیئر کر کے مداحوں کو میٹھی عید کی مبارکباد دی گئی ہیں،پاکستان سمیت دنیا بھر میں عیدالفطر نہایت جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے ایسے میں شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے بھی بھرپور انداز میں عید منائی جس کا اظہار انہوں نے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے کیا۔

شوبز ستاروں نے عیدالفطر پر اپنے مداحوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی خوبصورت تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں، نامور پاکستانی اداکار بلال قریشی نے اپنی والدہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’دل سے دعا ہے کہ دنیا میں امن اور سلامتی ہو‘، عید مبارک!

اداکارہ صبور علی نے مختلف پوز بناتے ہوئے اپنی تصاویر شیئر کیں اور چاہنے والوں کو عید کی مبارکباد دی، پاکستان کی نامور ٹی وی میزبان وسابقہ اینکر پرسن رابعہ انعم نے اپنے شوہر کے ہمراہ مختلف پوز بناتے ہوئے عید کی تصاویر شیئر کیں، سحر نامی سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ٹک ٹاکر نے بھی اپنی فیملی کی ہمراہ تصاویر شیئرکیں، جب کہ کیپشن میں انہوں نے ’عید مبارک‘ اور الحمداللہ کے ہیش ٹیگ استعمال کیے۔ 

 اداکارہ حنا آفریدی نے پشتو میں اپنے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی جب کہ انہوں نے اپنے شوہر کے ہمراہ تصاویر بھی شیئر کیں۔ 

 

یہ بھی پڑھیں : ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے