پاکستان کی ثالثی کامیاب، ایرانی و امریکی وفود مذاکرات کی ٹیبل پرایک ساتھ بیٹھ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان کی کامیاب ثالثی کے باعث ایرانی اور امریکی حکام تکنیکی مذاکرات کی ٹیبل پر ایک ساتھ بیٹھ گئے ، برگن اسٹاک میں امریکا اور ایران کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات ہوئے ہیں۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف بطور ثالث شریک ہوئے ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف، جیرڈ کشنر، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور قطری وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی بھی موجود تھے۔
کانفرنس ہال میں ملاقاتوں کے دوران جے ڈی وینس نے لبنان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا خطے میں امن کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور ایران کے مثبت کردار کا خواہاں ہے،مستقبل میں مزید بہتر نتائج کے لیے تمام فریقین کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ عالمی امن کے لیے ایک اہم موقع ہے اور مذاکرات کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے،صدر ٹرمپ کی قیادت کے باعث یہ مذاکرات ممکن ہوئے جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔
جے ڈی وینس نے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کردار قابل تحسین ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کا قیام امریکا کی ترجیح ہے، پاکستان کے سفارتی کردار کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے اور باہمی تعاون کے ذریعے خطے میں استحکام اور امن کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :وزیر ٹرانسپورٹ کی ہدایت پرکرایوں میں بڑی کمی