مون سون کا سسٹم بالائی علاقوں میں داخل، طغیانی، لینڈ سلائیڈ کا خطرہ

Jun 21, 2025 | 22:31:PM
مون سون کا سسٹم بالائی علاقوں میں داخل، طغیانی، لینڈ سلائیڈ کا خطرہ
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )این ڈی ایم اے نے متنبہ کیا ہے کہ نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کے مطابق بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے بارش برسانے والا نظام پاکستان کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے۔

بارش برسانے والا نظام  مغربی ہواؤں کے نظام کے ساتھ مل کر گلگت بلتستان اور کشمیر میں شام یا رات کو آندھی اور گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کا سبب بن سکتا ہے۔

اعلامیے کے مطابق مقامی ندی نالوں میں اچانک پانی بڑھنے سے سیلاب کا خطرہ ہے، این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں سڑکوں پر لینڈ سلائیڈنگ سے ٹریفک کی بندش ہو سکتی ہے، جبکہ سیلاب زدہ علاقوں میں املاک کو نقصان کا خطرہ ہے۔ اس دوران مواصلات اور بجلی کی فراہمی میں خلل بھی ہو سکتا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق عوام ندی نالوں اور ڈھلانوں کے قریب جانے گریز کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ نکاسی آب کے نظام کی صفائی یقینی بنائیں جبکہ سیاح بلند مقامات اور وادیوں کے سفر سے گریز کریں۔

اعلامیے کے مطابق گھریلو اشیا اور مویشیوں کو سیلابی ریلے سے محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی ہدایات پر عمل کو یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں :اوگرا کی تیل کمپنیوں کو 20 دنوں کا سٹاک یقینی بنانے کی ہدایت