اوگرا کی تیل کمپنیوں کو 20 دنوں کا سٹاک یقینی بنانے کی ہدایت
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی )ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے سٹاک کے معاملہ پر اوگرا نے تیل کمپنیوں کو 20 دنوں کے سٹاک کو یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔
اوگرا نے اس حوالے سے او ایم سیز کو ایڈوائزری جاری کر دی ہے، موجودہ عالمی منظر نامے کے پیش نظر کمپنیوں کو ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔
اس وقت ملک میں تیل کے وافر اسٹاک موجود ہے، اوگرا تمام تر صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے، 20 دنوں کا اسٹاک اوگرا لائسنز کے مطابق کمپنیوں کے پاس ہونا لازمی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں :الیکٹرک سگریٹ پر پابندی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر