قومی کرکٹر حسن نواز رشتہ ازدواج میں منسلک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز حسن نواز شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 سیریز میں شاندار تیز ترین سنچری اسکور کرنے والے 22 سالہ نوجوان اوپنر حسن نواز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
قومی کرکٹر نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ الحمد اللہ، نئے سفر کا آغاز!۔
یہ بھی پڑھیں:تنخواہ دار طبقے اورنان فائلرزکی سنی گئی
رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹر کی شادی پنجاب کے ضلع لیہ میں ہوئی، جس میں ان کے قریبی دوست اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔
حسن نواز کو شادی کی تصاویر میں کڑھائی والے آف وائٹ کوٹ اور دھانی رنگ کے کرتا شلوار میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان کی دلہن بھی دھانی رنگ کا لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔
کرکٹر کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔