یونائیٹڈ کو کوالیفائر میں شکست۔۔ملتان سلطانز پہلی بار فائنل کھیلے گی

Jun 21, 2021 | 22:53:PM
 یونائیٹڈ کو کوالیفائر میں شکست۔۔ملتان سلطانز پہلی بار فائنل کھیلے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ 6 کے کوالیفائر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر ملتان سلطانز پہلی بار فائنل میں پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز کے 181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایونٹ کی ٹاپ ٹیم اسلام آباد 31 رنز پہلے ہی ہمت ہار گئی۔اسلام آباد یونائٹیڈ کی طرف سے عثمان خواجہ 70 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، دیگر بیٹسمینوں میں حسین طلعت 25، افتخار احمد 16،محمد وسیم 13 رنز ہی بناسکے۔

اس سے قبل ملتان سلطانز نے صہیب مقصود کی نصف سنچری اور خوشدل شاہ اور چارلس کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت 20اوورز میں 180رنز بنائے۔ یونائیٹڈ کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 9 وکٹ پر 149رنز تک محدود رہی، یوں ایونٹ کا اہم میچ ملتان سلطانز نے 31رنز سے جیت لیا۔

یہ بھی پڑھیں:ہنی مو ن کے دورا ن شو ہر کے دوستو ں نے ۔۔کرشمہ کپو ر کے سنسنی خیز انکشافات