ہنی مو ن کے دورا ن میرے شوہرنے نامناسب سلوک کیا۔۔کرشمہ کپو ر  کے سنسنی خیز انکشافات

Jun 21, 2021 | 22:33:PM
 ہنی مو ن کے دورا ن میرے شوہرنے نامناسب سلوک کیا۔۔کرشمہ کپو ر  کے سنسنی خیز انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپورنے 90 کی دہائی میں سلور اسکرین پر اپنی اداکاری سے کمال کیا تھا ، لیکن کاروباری شخص سنجے کپور سے ان کی شادی گیارہ سال ہی چل سکی۔ 
تفصیلات کے مطابق اس طلاق کے بعد کرشمہ اور سنجے دونوں کی طرف سے ایک دوسرے پر کئی الزامات لگائے گئے۔ کامیڈی ہو ، ٹریجڈی ہو یا رومانس کرشمہ کپور نے ہر فلیور کی فلمیں کیں اور ناظرین کی تعریفیں حاصل کیں۔ لیکن کرشمہ کی پروفیشنل لائف کافی شاندار تھی ، مگر ذاتی زندگی میں انہیں کئی مرتبہ دھوکہ ملا۔

ابھیشیک بچن سے پوری دنیا کے سامنے رشتہ طے ہونے اور منگنی کا اعلان ہونے کے بعد بھی کرشمہ بچن کنبہ کی بہو نہیں بن سکیں۔ اپنے کیریئر کی بلندیوں پر ہوتے ہوئے کرشمہ نے سنجے کپور سے شادی کا فیصلہ کرلیا ، لیکن اس شادی سے خود کو الگ کرنے کے بعد کرشمہ کپور نے جو انکشافات کئے وہ انتہائی چونکانے والے تھے۔ کرشمہ کپور نے دہلی کے سنجے کپور سے 20 ستمبر 2003 میں شادی کی تھی۔

 کرشمہ گیارہ سالوں تک اس بندھن میں رہیں اور 2014 میں دونوں نے رضامندی سے طلاق کیلئے عرضی دی اور 2016 میں طلاق مل گئی۔


کرشمہ کپور نے طلاق کے چار سال بعد ایک ویب پورٹل کو انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان کی ساس ان پر ہاتھ اٹھایا کرتی تھی ۔کرشمہ نے اس انٹرویو میں بتایا تھا کہ سنجے نے ان سے شادی صرف اس لئے کی ، کیونکہ وہ بالی وڈ کی ایک بہت بڑی اداکارہ تھیں۔


کرشمہ نے کہا کہ جب ہم ہنی مون پر گئے تھے ، سنجےنے مجھے اپنے دوستوں کے ساتھ ایک رات گزارنے پر  مجبور کیا۔ سنجے مجھے بہت مارا کراتا تھا اور میں اکثر ان سبھی زخموں کو اپنے میک اپ سے چھپایا کرتی تھی۔


کرشمہ نے کہا کہ جب چیزیں میرے ہاتھ سے بالکل نکل گئیں اور میرے پاس کوئی چارہ نہیں بچا ، تب میں نے پولیس میں شکایت کی۔ اپنی بیٹی کی اس شادی پر والد رندھیر کپور نے بتایا کہ وہ کبھی نہیں چاہتے تھے کہ کرشمہ اور سنجے کی شادی ہو۔

بھا رتی میڈیا کو انٹرویو میں رندھیر کپور نے کہا تھا کہ سبھی ہمارے خاندان کے بارے میں جانتے ہیں ، ہم کپور ہیں، ہمیں کسی کے پیسے کے پیچھے بھاگنے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ سنجے ایک گھٹیا آدمی ہے ، میں کبھی نہیں چاہتا تھا کہ کرشمہ اس سے شادی کرے۔ اس نے اپنی بیوی کی کبھی پروا نہیں کی۔ وہ اپنی بیوی کی بے عزتی کررہا تھا اور دوسری عورت کے ساتھ رہ رہا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں:ہے کو ئی جو گیم آف تھرونز کی معروف اداکارہ کی مدد کر سکے؟