زرداری پنجاب میں سرگرم۔ ۔ترین گروپ کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا قوی امکان

Jun 21, 2021 | 19:44:PM
 زرداری پنجاب میں سرگرم۔ ۔ترین گروپ کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا قوی امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری پیپلز پارٹی کو پنجاب میں مضبوط بنانے کے لیے سرگرم ہو گئے، آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کی جیت کے لیے جنوبی پنجاب پر نظریں جما لیں۔
ذرائع کے مطابق زرداری نے کئی اہم سیاستدانوں سے رابطے بھی کئے ہیں ۔ عام انتخابات سے قبل جہانگیر ترین گروپ کا بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا قوی امکان ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کو جنوبی پنجاب میں پارٹی کو متحرک کرنے اورپی ٹی آئی سے مایوس جنوبی پنجاب کے لوگوں سے رابطوں کی ہدایت کر دی ہے جبکہ سابق صدر کے جنوبی پنجاب اور سنٹرل پنجاب کے اہم سیاستدانوں سے بھی رابطے ہوئے ہیں، رابطوں میں آصف علی زرداری کو سیاستدانوں کی جانب سے مثبت جواب دیا گیا۔جہانگیر ترین گروپ کے کئی اہم رہنما بھی سابق صدر سے رابطوں میں ہیں ۔ سابق صدر عام انتخابات سے قبل پنجاب پیپلز پارٹی کی تنظیم کو بھی عوامی سطح پر متحرک کریں گے۔
 یہ بھی پڑھیں۔شادی کے بغیر بیٹی کی پیدائش۔۔ نینا گپتا کی سوانح عمری نے ہنگامہ برپا کردیا