مچھلی کو کوئی تیرنا سکھا سکتا ہے۔۔۔بلاول کو میں کیا سکھاﺅں: آصف زرداری 

Jun 21, 2021 | 19:40:PM
مچھلی کو کوئی تیرنا سکھا سکتا ہے۔۔۔بلاول کو میں کیا سکھاﺅں: آصف زرداری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری کاکہناہے کہ کارکنوں سے ملنا میرے لئے کسی تحفے سے کم نہیں ،بلاول کو میں کیا سکھا سکتا ہوں مچھلی کو کوئی تیرنا سکھا سکتا ہے،بلاول آپ کی آئندہ نسلوں کو ساتھ لے کر چلے گا۔
بلاول ہاﺅس لاہور میں سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی 68 ویں سالگرہ کی تقریب ہوئی،سابق صدر آصف زرداری نے بینظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہاکہ بینظیر بے نظیر تھیں انہوں نے دنیا میں اپنی سوچ منوائی ،دنیا بھر کے دانش مند آج ان پر کتابیں لکھ رہے ہیں ،سابق صدر نے کہاکہ بینظیر سال کے سب سے لمبے دن21جون کو پیدا ہوئیں ،بھٹو صاحب کہتے تھے یہ سورج کبھی غروب نہیں ہو گا۔
آصف زرداری نے کہاکہ بینظیر کو پنڈی کے جلسے میں شرکت سے منع کیا تھا مگروہ نہیں مانیں ،انٹیلی جنس افسر نے رات کو بتایا کہ آپ کی جان کو خطرہ ہے،اس پر بینظیر نے کہاکہ دہشتگردوں کو پکڑتے کیوں نہیں ؟
سابق صدر نے کہاکہ اللہ نے بی بی کو اتنی ہمت دی مشرف کو مکھی کی طرح نکال باہر کیا،ان کاکہناتھا کہ جان آنی جانی چیز ہے آپ کی وجہ سے ہر مشکل کا مقابلہ کر سکتا ہوں،انسان بہت کمزور ہے دعا کریں مولا مجھے قبر تک ہمت دی ۔
آصف علی زرداری نے کہاکہ کافی برسوں کے بعد کارکنوں سے مل رہاہوں،کبھی جیل تو کبھی ہسپتال میں رہاہوں،کارکنوں سے ملنا میرے لئے کسی تحفے سے کم نہیں ،ان کاکہناتھا کہ بلاول کو میں کیا سکھا سکتا ہوں مچھلی کو کوئی تیرنا سکھا سکتا ہے،بلاول آپ کی آئندہ نسلوں کو ساتھ لے کر چلے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن نے چند پیسوں کیلئے احتجاج کرنا تھا تو کہہ دیتے بھیک دے دیتے،وزیر خزانہ ظہور بلیدی