اپوزیشن نے چند پیسوں کیلئے احتجاج کرنا تھا تو کہہ دیتے بھیک دے دیتے،وزیر خزانہ ظہور بلیدی

Jun 21, 2021 | 19:16:PM
اپوزیشن نے چند پیسوں کیلئے احتجاج کرنا تھا تو کہہ دیتے بھیک دے دیتے،وزیر خزانہ ظہور بلیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر خزانہ بلوچستان ظہور بلیدی کاکہناہے کہ اپوزیشن نے چند پیسوں کیلئے احتجاج کرنا تھا تو کہہ دیتے بھیک دے دیتے، اسمبلی کی روایات کوپامال کردیا گیا ہے،اس طرح کی پامالی کا سہرا بی این پی جمعیت اور پی کے میپ کو جاتا ہے۔
سپیکر قدوس بزنجوکی زیرصدارت بلوچستان اسمبلی کااجلاس جاری ہے، وزیر خزانہ ظہور بلیدی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی شان میں گستاخی کی گئی،اپوزیشن بجائے اپنے کئے پر معافی مانگنے کے جھوٹ بول رہے ہیں،اس واقعہ پر عوام کبھی معاف نہیں کرے گی،ان کاکہناتھا کہ 18 جون کے واقعہ کی مذمت کرتاہوں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کی شرائط ماننے سے معیشت نیچے گئی، شوکت ترین کا اعتراف

ٹیگز: