پی ایس ایل کوالیفائر۔۔ملتان سلطانز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو 181رنز کا ہدف

Jun 21, 2021 | 18:38:PM
پی ایس ایل کوالیفائر۔۔ملتان سلطانز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو 181رنز کا ہدف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ 6 کے کوالیفائر میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 181رنز کا ہدف دیا ہے۔

ملتان سلطانز کی پہلی وکٹ 6 رنز پر گری اور ٹاپ کے 3 کھلاڑی فقط 59 رنز پر پویلین لوٹ گئے تھے تاہم اس نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 180رنز بنائے۔پاکستان سپر لیگ 6 کے کوالیفائر میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پا کستان سپر لیگ کا کوا لیفائنگ مر حلہ شروع ہو چکا ہے ۔پہلے کوالیفائر کی کامیاب ٹیم فائنل کیلیے کوالیفائی کر لے گی جب کہ ہارنے والی ٹیم کو ایک اور موقع ملے گا۔
اس کے بعد پہلے ایلیمینیٹر میں پشاور زلمی کا مقابلہ کراچی کنگز سے ہو گا۔ دونوں ٹیمیں رات گیارہ بجے آمنے سامنے آئیں گی۔

ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی جب کہ جیتنے والی ٹیم کوالیفائیر میں ہارنے والی ٹیم سے ایلمینٹر ٹو میں مقابلہ کرے گی۔ فاتح ٹیم فائنل کھیلے گی۔

یہ بھی پڑھیں: فیروز خان کا معروف اداکارہ حرا مانی کے لیے اہم انکشاف