آفریدی نے ورلڈ ٹی 20 کی فتح کے ناقابل فراموش لمحہ کی ویڈیو شیئر کر دی

Jun 21, 2021 | 18:20:PM
آفریدی نے ورلڈ ٹی 20 کی فتح کے ناقابل فراموش لمحہ کی ویڈیو شیئر کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)شا ہد آ فریدی نے لارڈز کرکٹ گراونڈ کے ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک ناقابل فراموش لمحہ جس کو میں اپنی ساری زندگی یاد کروں گا۔
تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے کہا کہ ’2009 کی ورلڈ ٹی 20 کی فتح ناصرف میدان میں جیت تھی بلکہ یہ ایک ایسی جیت تھی جس نے پاکستان کو بے حد خوشی دی تھی۔انہوں نے کہا کہ ٹیم نے قوم کو اس وقت جیت کی خوشی دی تھی کہ جب ملک کو اس کی سب سے زیادہ ضرورت تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے 2009 میں آج کے ہی دن یونس خان کی قیادت میں آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹرافی اپنے نام کی تھی۔میگا ایونٹ 5 سے 21 جون تک انگلینڈ میں کھیلا گیا تھا جس میں 12ٹیمیں شریک ہوئی تھیں۔

پاکستان نے اس میگا ایونٹ میں شاندار فتح اپنے نام کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: فیروز خان کا معروف اداکارہ حرا مانی کے لیے اہم انکشاف