عالمگیر کی طویل مدت بعد گنگناتے ہو ئے ویڈیو وا ئرل

Jun 21, 2021 | 17:45:PM
عالمگیر کی طویل مدت بعد گنگناتے ہو ئے ویڈیو وا ئرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)معروف اداکار عمران اشرف نے گاڑی میں سفر کرتے عالمگیر کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس یڈیو میں عالمگیر کو اپنا مقبول ترین گانا ’کہہ دینا آنکھوں سے‘ گاتے سُنا جاسکتا ہے۔

 اس ویڈیو میں عمران اشرف عالمگیر کو سراہتے بھی ہیں، اور گانا گانے میں ان کا ساتھ بھی دیتے ہیں۔

یا د رہے کہ کچھ عرصہ قبل عالمگیر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں گردے کے ٹرانسپلانٹ کے بعد کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مختصر پوسٹ میں بتایا کہ ان کے گردے کا ٹرانسپلانٹ کامیابی سے ہوگیا۔

عالمگیر بیماری کے باعث ڈیڑھ دہائی قبل ہی امریکی ریاست جارجیا کے شہر ایٹلانٹا میں اہل خانہ کے پاس چلے گئے تھے اور ان کے ڈائلاسز سمیت دیگر علاج وہیں پر ہو رہا تھا۔ڈھاکہ کے شانتی نگر میں پیدا ہونے والے 60 سالہ عالمگیر آل انڈیا مسلم کے رہنما فوادالحق کے صاحبزادے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ ایمن خان کو ایک مرتبہ پھر نشانے پر رکھ لیا