میک اپ کے سامان پر ٹیکس میں اضافہ واپس لینے کی سفارش

Jun 21, 2021 | 15:41:PM
میک اپ کے سامان پر ٹیکس میں اضافہ واپس لینے کی سفارش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)خواتین کے میک اپ کے سامان  پر ٹیکس میں اضافے کا معاملہ،قائمہ کمیٹی خزانہ کی کاسمیٹکس پر ٹیکس میں اضافہ واپس لینے کی سفارش کر دی۔

 تفصیلات کے مطابق سعدیہ عباسی نے کہا ہے کہ کاسمیٹکس کی مصنوعات پر ٹیکس اور ڈیوٹیز میں کمی کی جائے،  چھوٹا کاروباری طبقہ ہانگ کانگ اور کوریا وغیرہ سے سامان درآمد کرتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ کاسمیٹکس پر ٹیکس میں اضافے سے ان کا کاروبار متاثر ہوگا۔
 واضح رہے کہ سلیم مانڈوی والا  نے کہا ہے کہ یہ ہر خاتون کا مسئلہ ہے، پورا ملک شکایت کر رہا ہے،کاسمیٹکس پر ٹیکس میں اضافے سے قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔رکن کمیٹی نے کہا ہے کہ حکومت نے مقامی اور درآمدی کاسمیٹکس پر 17 فیصد ٹیکس لگا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    فٹبال ٹورنا منٹ کے دوران کھلاڑی جاں بحق