فٹبال ٹورنا منٹ کے دوران کھلاڑی جاں بحق

Jun 21, 2021 | 15:10:PM
فٹبال ٹورنا منٹ کے دوران کھلاڑی جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی میں فٹبال ٹورنامنٹ کے دوران کھلاڑی کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ،فوری طبی امداد نہ ملنے سے جابحق ہوگیا
تفصیلات کے مطابق عثمان خان کا تعلق سندھ پولیس سے ہے،وہ ینگ رشید آباد فٹبال کلب سے کھیلتے تھے،عثمان خان سندھ پولیس میں کانسٹیبل کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے،گٹر باغیچہ میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران عثمان خان کی طبیعت خراب ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق عثمان خان کو فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جایا گیا،دوران علاج عثمان خان جابحق ہوگئے۔گراؤنڈ میں ہنگامی بنیاد پر میڈیکل ایڈ کا کوئی انتظام نہیں تھا،فوری طور پر طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے عثمان کی جان گئی۔

یہ بھی پڑھیں:   شوگر ملز سکینڈل :شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانت منظور