جنت مرزا کا عمر بٹ کیلئے خصوصی  پیغام۔اہم بات بتا دی

Jun 21, 2021 | 13:07:PM
جنت مرزا کا عمر بٹ کیلئے خصوصی  پیغام۔اہم بات بتا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ٹک ٹاک سٹارو اداکارہ جنت مرزانے آخر کار عمر بٹ کے لئے سوشل میڈیا پر محبت بھرا پیغام جاری کرہی دیا۔

 جنت مرزا نے انسٹاگرام سٹوری میں عمر بٹ کے ہمراہ لی گئی اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ محبت بھری نظروں سے اپنے ہونے والے منگیتر عمر بٹ کو دیکھ رہی ہیں۔سٹوری کے کیپشن میں عمر بٹ سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میں صرف تمہاری وجہ سے زیادہ قہقہے لگاتی ہوں۔‘اور میری خوشی صرف تم سے ہے۔

اداکارہ جنت مرزا نے لکھا کہ میں صرف تمہاری وجہ سے کم روتی اور زیادہ مسکراتی ہوں۔میرے ہوٹوں پر مسکراہٹ بس تم سے ہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہوئی تھی کہ جنت مرزا نے عمر بٹ سے منگنی کرلی ہے جس کے بعد ٹک ٹاک سٹار نے اس خبر کی تردید کردی تھی اور کہا  کہ جب اللّہ تعالیٰ نے چاہا تو میری اور عمر بٹ کی منگنی بھی ہوجائے گی۔ خوشخبری سب کے ساتھ شیئر بھی کروں گی۔

فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا نے ملک کی نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر رکھا ہے۔

جنت مرزا ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پرسب سے زیادہ ایک کروڑ 50 لاکھ فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی ٹک ٹاک سٹار ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں: یوگادھیرے دھیرے شروع کیا،زندگی پر کافی گہرا اثر ڈالا ، ملائیکہ اروڑہ