اجے دیوگن مہنگے اداکار ،نئی فلم’رودرا‘ کا125 کروڑ روپےمعاوضہ 

Jun 21, 2021 | 10:41:AM
اجے دیوگن مہنگے اداکار ،نئی فلم’رودرا‘ کا125 کروڑ روپےمعاوضہ 
کیپشن: بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب رپورٹ)بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار اجے دیوگن اپنی نئی آنے والی فلم ’رودرا‘ کے لئے 125 کروڑ روپےمعاوضہ لیں گے۔

بھارتی اخبار کی ویب رپورٹ کے مطابق اداکار اجے دیوگن اپنا ڈیجیٹل ڈیبیو  کا آغاز’رودرا:دی ایج آف ڈارک نیس‘ کیساتھ کر رہے ہیں۔اجے دیوگن نے سیریز ’رودر‘ کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔یہ فلم ہالی ووڈ اداکار ادریس ایلبا کی مشہور ٹی وی سیریز ’لوتھر‘ کا ہندی ری میک ہے۔اس سیریز کو بی بی سی ون کے ساتھ ملکر اپلاؤس انٹرٹینمنٹ پروڈیوس کررہا ہے۔اس شو  کی شوٹنگ دو ماہ تک جاری رہے گی۔اجے دیوگن اس میں ایک مختلف انداز میں نظر آئیں گے۔ رپورٹ کے مطابق اجے دیوگن کو اس ڈیجیٹل پروجیکٹ کے لئے بطور فیس 125 کروڑ روپے ملیں گے۔اگر ایسا ہوتا ہے تو اجے دیوگن او ٹی ٹی میں ڈیبیو کرنے والے سب سے مہنگے اداکار بن جائیں گے۔فلم’رودرا: ایج آف ڈارک نیس‘ ایک کرائم تھرلر ویب سیریز ہے جس میں ایک پولیس اہلکار آخر تک پہنچتے پہنچتے ایک نفسیاتی مجرم بن جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بتائیں راج ببر اور ریکھا کے درمیان یہ چائلڈ آرٹسٹ کون ۔۔ بھارتی فلمساز کا چیلنج