بتائیں راج ببر اور ریکھا کے درمیان یہ چائلڈ آرٹسٹ کون ۔۔ بھارتی فلمساز کا چیلنج

Jun 21, 2021 | 09:20:AM
بتائیں راج ببر اور ریکھا کے درمیان یہ چائلڈ آرٹسٹ کون ۔۔ بھارتی فلمساز کا چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب نیوز)بالی ووڈ کے فلمسازرام گوپال ورما بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہورشخصیت ہیں۔ لاکھوں افراد ان کی فلموں کے دیوانےہیں۔ رام گوپال ورما نے تھرلر اور جرائم کے موضوع پر بڑی تعداد میں فلمیں بنائیں۔وہ سوشل میڈیا پر بہت فعال رہتے ہیں اور آئے دن موضوع بحث رہتےمیں۔ان کے تازہ ترین ٹویٹ نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کےمطابق فلمساز رام گوپال ورما نے حال ہی میں اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک تصویر شیئر کی ہے جو  کافی موضوع بحث ہے۔ اگر آپ نے ابھی تک اپنے ذہن پر زور نہیں ڈالا ہے تو  اس تصویر کو دیکھنے کے بعدڈالئے۔انہوں نے بلیک اینڈ وہائٹ تصویرشیئرکی ہےجس میں اداکار راج ببر کے ساتھ اداکارہ ریکھا اور ایک چائلڈ آرٹسٹ نظر آرہا ہے جس کو پہچاننے کیلئے انہوں نے عوام کو چیلنج کیا۔ صارفین نے  گوگل پرتلاش کیا لیکن کسی کو جواب نہیں ملا۔جس کے کچھ دیر بعد خود رام گوپال ورما نے بتایا کہ اس تصویر میں چائلڈ آرٹسٹ ارمیلا ماتونڈکرہیں۔ ارمیلا نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ کیا تھا لیکن انہیں رام گوپال ورما کی فلم رنگیلا سے دنیا میں پہچان ملی۔ 1995 میں ریلیز ہونے والی یہ فلم بلاک بسٹر تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان سپر لیگ 6 کے پلے آف مرحلے کا آغاز آج