عمران خان سے ملاقات کا دن،6وکلاء اور3 رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو ارسال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے منگل کے روز وکلاء اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کیلئے پی ٹی آئی کی جانب سے6وکلاء اور 3 رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو ارسال کر دی گئی ہے۔
فہرست میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، سیکرٹری جنرل بیرسٹر سلمان اکرم راجہ، بیرسٹر علی ظفر، نیاز اللہ نیازی، نعیم پنجوتھہ اور ظہیر عباس شامل ہیں،تمام وکلاء منگل کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔
اسی روز بانی پی ٹی آئی سے اہل خانہ کی ملاقات بھی شیڈول ہے، علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خان ملاقات کے لیے جیل آئیں گی،اس کے ساتھ ساتھ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی فیملی بھی ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل کا رخ کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں : پارٹی قیادت میں اختلافات نہیں، 5 اگست کو ہر صورت احتجاج ہوگا:شوکت یوسفزئی