ایوان بالا کے انتخابات میں شکست کے باوجود جاپانی وزیراعظم عہدے پر رہنے پر بضد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ایوان بالا کے انتخابات میں شکست کے بعد حکمران جماعت لیبرل ڈیموکریٹک سے تعلق رکھنے والے جاپانی وزیر اعظم شگیرو اشیبا کا بیان سامنے آگیا ہے۔
جاپانی وزیر اعظم شگیرو اشیبا نے اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن ہارنے پر لیبرل ڈیموکریٹک پارٹی سے معذرت کرتا ہوں، جاپان کیلئے سب سے اہم چیز سیاسی استحکام ہے کیونکہ ہمیں کئی چیلنجز کا سامنا ہے، کومیتو پارٹی کے ساتھ مل کراتحادی حکومت جاری رکھیں گے,شگیرو اشیبا کا کہنا تھا قومی مفاد کا تحفظ کرتے ہوئے امریکا کے ساتھ ٹیرف پر ڈیل کرنے کی کوشش کریں گے، صدر ٹرمپ کے ساتھ تجارت پر حل تلاش کرنے کے لیے جلد از جلد بات کرنا چاہتے ہیں، ٹیرف معاملے پر کوئی بھی معاہدہ جاپان اور امریکا دونوں کے لیے منصفانہ ہونا چاہیے۔
جاپانی وزیراعظم کا کہنا تھا بڑھتی ہوئی قیمتوں سے نمٹنے کے لیے دیگر جماعتوں سے تعاون طلب کریں گے، ٹیرف، بڑھتی ہوئی قیمتوں اور اقتصادی مسائل سے نمٹنے کے لیے میرا عہدے پر رہنا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’’جمعہ سے سپلائی معطل‘‘ ملک بھر کی گھی اور تیل ملیں بند ؟
خیال رہے کہ جاپان میں ہونے والے ایوان بالا کے انتخابات میں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی اور ان کی اتحادی جماعت کمیتو کو 248 رکنی ایوان میں اکثریت کے لیے 50 سیٹیں درکار تھیں تاہم دونوں جماعتیں ملکر 47 سیٹیں حاصل کر سکیں۔