دولہا دلہن کا اپنی ہی شادی پر ڈانس ، ویڈیو  وائرل

Jul 21, 2023 | 16:32:PM
دولہا دلہن کا اپنی ہی شادی پر ڈانس ، ویڈیو  وائرل
کیپشن: دلہا دلہن
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اپنی ہی شادی پر ڈانس کرنا اکثر و بیشتر لڑکے اور لڑکیوں کی خواہش ہوتی ہے ، تاہم کچھ  ہی لوگ ہوتے ہیں جو اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہیں اور اپنے تہوار کو خوشگوار  بناتے ہیں ، ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں دولہا اور دلہن  خوب ڈانس کر رہے  ہیں ۔ 

شادی پر  ڈانس ایسی چیز ہے جس کا ہر کوئی منتظر ہوتا ہے اور اگر ڈانس کرنے والے دولہا دلہن ہو ں تو پھر یقیناً اس پرفارمنس کا ہر کوئی منتظر ہوتا ہے ،حال ہی میں فلم  ’’دل دھڑکنے دو کے گانے‘‘’’پہلی بار‘‘ پر ڈانس کرنے والے ایک جوڑے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا رکھی ہے ۔

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ویڈیو  شیئر کی گئی ہے جس میں  دلہن نے خاکی اور مجنٹا رنگ کا لہنگا پہن رکھا ہے جبکہ  دولہے نے سیاہ رنگ کے ڈیزائنڈ کرتے کیساتھ سیاحی مائل واسکٹ زیب تن کر رکھی ہے جب کیساتھ کالے پجامے کیساتھ جیٹ سیاہ کھسے نے اسے مزید  خوبصورت بنا دیا، جوڑی کے پہناوے کی تعریفیں تو ایک طرف دونوں کی ڈانس کارکردگی نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں مبتلا کر لیا، ہر کوئی ان کا گرویدا ہو گیا کوئی ان کے پہناوے تو کوئی ان کی ڈانس کا  معترف دیکھائی دے رہا ہے ۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جوڑا  گانے پر ڈانس کرتے ہوئےخوش نظر آرہا ہےاور بہت سے لوگ ان کے رقص کو پسند کررہے ہیں،ویڈیو کو اب تک ساڑھے 5 لاکھ کے قریب لوگ دیکھ چکے ہیں ، اگر ویڈیو کے لائکس کی بات کی جائے تو اب تک ویڈیو پر 25 ہزار سے زائد لوگ محبت کا اظہار کر چکے ہیں۔