گرفتاری کے بعد پہلی مرتبہ سامنے آئیں راج کندرا کی تصاویر ۔۔عدا لت پیشی پر سنسنی خیز انکشافات

Jul 21, 2021 | 16:55:PM
گرفتاری کے بعد پہلی مرتبہ سامنے آئیں راج کندرا کی تصاویر ۔۔عدا لت پیشی پر سنسنی خیز انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)را ج کندرا  کو فحش فلمیں بنانے اور کچھ ایپ کے ذریعہ پبلش کرنے کے معاملہ میں ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے پیر کی رات کو گرفتار کیا تھا ۔
تفصیلات کے مطابق  بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر اور تاجر راج کندرا کو ممبئی کرائم برانچ نے فحش فلمیں بنانے اور کچھ ایپ کے ذریعہ انہیں نشر کرنے کے معاملے میں گرفتار کیا  گیا۔ پورنو گرافی معاملے میں گرفتار راج کندرا کو عدالت نے 23 جولائی تک پولیس ریمانڈ پر بھیجا ہے۔

پیر کی شب گرفتاری کے بعد آج راج کندرا کو اس معاملے میں عدالت کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔پراپرٹی سیل نے عدالت کو بتایا کہ راج کندرا اس پورے گورکھ دھندے سے پیسے کما رہے تھے۔

عدالت میں پراپرٹی سیل نے راج کندرا کے خلاف ثبوت پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ویان نام کی کمپنی میں پراپرٹی سیل کو کافی فارن کرنسی ملی ۔


راج کندرا کا فون سیز کیا گیا ہے اور اس کی جانچ کی ضرورت ہے۔ اسی بنیاد پر پولیس نے عدالت سے راج کندرا کا  ریمانڈ طلب کیا اور عدالت نے 23 جولائی تک راج کندرا کو ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔

بھا رتی میڈیا سے بات چیت میں ممبئی پولیس کمشنر نے اس معاملہ میں کہا کہ وہ اہم سازشی معلوم ہوتے ہیں ، اس سے متعلق  ہمارے پاس کافی ثبوت ہیں ۔

اطلا عا ت کے مطابق فروری 2021 میں راج کندرا کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی گئی تھی ۔ ان پر فحش ویڈیو ریکارڈ کرنے اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کا الزم لگایا گیا تو معاملہ درج کیا گیا تھا ۔ 

گرفتاری کے بعد را ج کندرا سے متعلق مزید انکشافات نے با لی وڈ میں نیا بھو نچا ل پیدا کر دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:فلک شبیر کا شادی کی سالگرہ پر ریلیز کیا گیا گانا سو شل میڈیا پر چھا گیا۔۔ویڈیو وا ئرل