فلک شبیر کا شادی کی سالگرہ  پر ریلیز کیا گیا گانا سو شل میڈیا پر چھا گیا۔۔ویڈیو وا ئرل

Jul 20, 2021 | 22:28:PM
فلک شبیر کا شادی کی سالگرہ  پر ریلیز کیا گیا گانا سو شل میڈیا پر چھا گیا۔۔ویڈیو وا ئرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)گلوکار فلک شبیر کا اپنی شادی کی پہلی سالگرہ  پر ریلیز کیا گیا نیا گانا ’زندگی‘ سو شل میڈیا پر چھا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلک شبیر کی جانب سے معروف اداکارہ سارہ خان سے شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اپنے مداحوں کو نئے گانے کا تحفہ دیا گیا ۔اس خوبصورت گانے کے وائرل ہونے کا اندازہ یوٹیوب پر اس گانے کی بڑھتی ٹرینڈنگ سے لگایا جا سکتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:جس کو بہن سمجھتا رہا وہ تو میری ماں ہے۔۔معروف ٹک ٹاکر کا انکشاف

گانے کی ٹرینڈنگ سے متعلق فلک شبیر کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر پوسٹس اور اسٹوری بھی شیئر کی گئی  جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فلک شبیر کا گانا یوٹیوب پر ٹرینڈنگ لسٹ میں دوسرے نمبر پر ہے۔

اس گانے کو یو ٹیوب پر اب تک 9 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے جبکہ یہ ٹرینڈنگ کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہے جس سے متعلق فلک شبیر کی جانب سے اپنے مداحوں کا شکریہ اداکیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:را کھی ساونت کا شلپا شیٹی اور ان کے شو ہر سے متعلق اہم انکشاف