نیوزی لینڈ سے ٹی 20سیریز میں شکست، محمد حفیظ کا حقائق قوم کے سامنے رکھنےکا فیصلہ

Jan 21, 2024 | 19:15:PM
نیوزی لینڈ سے ٹی 20سیریز میں شکست، محمد حفیظ کا حقائق قوم کے سامنے رکھنےکا فیصلہ
کیپشن: محمد حفیظ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ نےنیوزی لینڈ سے ٹی 20سیریز میں قومی ٹیم کی شکست کی وجوہات پر سچ قوم کے سامنے رکھنےکا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ وطن واپسی پر  پریس کانفرنس کریں گے۔ذرائع پی سی بی کا کہنا ہےکہ امکان ہےکہ  پریس کانفرنس جمعےکو لاہور میں ہوگی۔  ذرائع  کے مطابق محمد حفیظ پریس کانفرنس میں بتائیں گےکہ  دورہ نیوزی لینڈ میں قومی کھلاڑیوں پرکیوں جرمانے لگائے، رزلٹ مثبت کیوں نہ آئے، بڑےکھلاڑیوں کے نمبر تبدیل کیوں کیے،کس کو آرام دیا کس کو ڈراپ کیا؟

خیال رہےکہ نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 1-4 سے شکست ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کیساتھ ہاتھ ہو گیا،این اے 119 سے پی ٹی آئی کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار ن لیگ کے حق میں دستبردار