ملک بھر میں کورونا کے وار تیز ۔۔۔مزید 23افرادجاں بحق 

Jan 21, 2022 | 08:22:AM
کورونا وبا ، تیز
کیپشن: کورونا وائرس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک بھر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ۔گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مہلک مرض سے مزید 23افرادچل بسے ۔
یہ بھی پڑھیں:2020-21 میں ملکی معیشت کا نظر ثانی حجم 346.76 ارب ڈالرز تک پہنچا۔۔ اعداد و شمار جاری
تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے کورونا وائرس کے حوالے سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے اعداد و شمار جاری کردیئے ۔این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مہلک وائرس سے 23 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح بارہ اعشاریہ نو تین فیصد تک پہنچ گئی این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 7 ہزار 678 نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 961 مریضوں کی حالت تاحال تشویشناک ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: دہشت گرد موٹر سائیکل پر پان منڈی آیا۔مشکوک بیگ رکھ کر چلا گیا۔4منٹ بعد دھماکہ ہو گیا۔۔شناخت ہو گئی