2020-21 میں ملکی معیشت کا نظر ثانی حجم 346.76 ارب ڈالرز تک پہنچا۔۔ اعداد و شمار جاری

Jan 20, 2022 | 22:28:PM
 ملکی ,معیشت , نظر ثانی, شدہ, اعدادو, شمار ,جاری
کیپشن: ملکی معیشت کے نظر ثانی شدہ اعدادو شمار جاری (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)حکومت نے ملکی معیشت کے نظر ثانی شدہ اعدادو شمار جاری کردیئے۔مسلم لیگ (ن )  کےدور  حکومت کے آخری سال میں جی ڈی پی 6.1 فیصد تھی۔2020-21 میں ملکی معیشت کا نظر ثانی حجم 346.76 ارب ڈالرز تک پہنچ گیا۔

پلاننگ کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق 2017-18 میں جی ڈی پی 13 سال کی بلند ترین سطح پر تھی۔2020-21 میں عبوری جی ڈی پی 3.94 فیصد تھی ۔2020-21 میں زرعی شعبہ کی نظر ثانی پیداوار 3.48 فیصد رہی۔گذشتہ برس صنعتی شعبہ کی نظر ثانی پیداوار 7.79 فیصد رہی ۔خدمات کے شعبہ کی نظر ثانی پیداوار 5.70 فیصد رہی۔  پلاننگ کمیشن کی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ2020-21 میں ملکی معیشت کا نظر ثانی حجم 346.76 ارب ڈالرز تک پہنچ گیا۔گذشتہ برس فی کس آمدن 1666 ڈالرز رہی ۔معاشی شرح نمو کے نظر ثانی شدہ اعدادو شمار 2015-16 کی ریبیسنگ پر جاری کئے گئے ۔اس سے قبل جی ڈی پی کے اعدادوشمار 2005-06 کی بنیاد پر جاری کئے گئے تھے ۔پلاننگ کمیشن کے مطابق نیشنل اکاونٹس کی ہر پانچ سال بعد ری بیسنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔گذشتہ برس خدمات کے شعبہ کی عبوری پیداوار 4.43 فیصد تھی۔گذشتہ برس صنعتی شعبہ کی عبوری پیداوار 3.57 فیصد جبکہ  زرعی شعبہ کی عبوری پیداوار 2.77 فیصد تھی ۔

یہ بھی پڑھیں:  حریم شاہ نے کتے کو بھی رام کرلیا۔۔ نئی ویڈیو  وائرل