دہشت گرد موٹر سائیکل پر پان منڈی آیا۔مشکوک بیگ رکھ کر چلا گیا۔4منٹ بعد دھماکہ ہو گیا۔۔شناخت ہو گئی

Jan 20, 2022 | 20:05:PM
دہشت گرد۔پان منڈی ۔دھماکہ۔شناخت۔تفتیش
کیپشن: دھماکے کی جگہ کا منظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)تفتیشی اداروں نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے انار کلی دھماکے کے دہشت گرد کی شناخت کر لی ۔ تفتیشی اداروں کے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ دہشت گرد موٹر سائیکل پر سوار ہو کردھماکے کی جگہ پر پہنچا ۔مشکوک بیگ رکھنے کے بعد وہاں سے چلا گیا اور ٹھیک چار منٹ بعد ایک بج کر 45منٹ پر زور دار دھماکہ ہو گیا ۔ 
تفتیشی ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے یہ سراغ لگایا جارہا ہے کہ مبینہ دہشتگرد کس ایریا سے آیا اور آگے کس علاقے کی طرف گیا ۔ تفتیشی ذرائع نے مزید کہا کہ پان منڈی میں ہونے والے دھماکے کا بارودی مواد 2013ءمیں انار کلی میں ہونے والے دھماکے سے مماثلت رکھتا ہے ، اس دھماکے میں بھی آگ کا شعلہ بلند ہوا تھا۔ دھماکہ میں قوی امکان ہے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کا استعمال کیا گیا ہو۔ دہشت گرد کے فرار ہونے کی مزید فوٹیجز حاصل کی جارہی ہیں جس سے دہشت گرد کی جلد گرفتاری کا امکان ہے۔تفتیش جاری ہے۔
 آئی جی پنجاب راﺅ سردار علی خان نے انار کلی سے ملحقہ پان منڈی میں دھماکے کے بعد لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا ہے ۔ اس سلسلہ میں تمام شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر نفری بڑھا کر آنے جانے والی گاڑیوں کی چیکنگ کو مزید سخت کر دیا گیا ۔ پولیس کی طرف سے قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت دیگر حساس عمارتوں اور رش والے مقامات کی سکیورٹی اور ان کے اطراف میں پیٹرولنگ کا عمل بھی بڑھا دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سرچ آپریشن بھی کیا جارہا ہے ۔ 
 یہ بھی پڑھیں۔ گڈ نیوز۔۔۔27جنوری سے کورونا پابندیوں میں نرمی کااعلان۔۔ ماسک بھی لازمی نہیں ہوگا