گڈ نیوز۔۔۔27جنوری سے کورونا پابندیوں میں نرمی کااعلان۔۔ ماسک بھی لازمی نہیں ہوگا

Jan 20, 2022 | 19:32:PM
کورونا۔پابندیاں۔ماسک۔جانسن۔نرم
کیپشن: فیس ماسک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ انگلینڈ میں 27جنوری سے کوویڈ پابندیاں نرم ہوجائیں گی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہاکہ کسی بھی جگہ ماسک پہننا لازمی نہیں ہوگا، گھر سے کام کرنے کی ہدایت بھی واپس لے لی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعض اجتماعات میں کوویڈ پاسز دکھانے کی شرط بھی ختم ہوجائے گی۔ بورس جانسن نے کہا کہ جمعہ سے سیکنڈری اسکول کلاس رومز میں ماسک پہننا بھی لازمی نہیں رہے گا۔ کوویڈ کا مثبت نتیجے والے افراد کو آئسولیشن اختیار کرنا ہوگی۔ لیبر رہنما سر کئیر اسٹارمر کا کہناتھا کہ پلان بی میں نرمی سائنسی شواہد کے مطابق ہے تو حمایت کریں گے۔انھوں نے کہا کہ پلان بی کی پابندیاں دسمبر میں اومی کرون کیسز بڑھنے پر متعارف کرائی گئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں۔حریم شاہ نے کتے کو بھی رام کرلیا۔۔ خوبصورت لباس کے ساتھ نئی ویڈیو وائرل