احتساب کے نام پر صرف انتقا م، سعد رفیق کا الزام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ حکومت نے مکالمے کا وقت ضائع کر دیا ۔ احتساب کے نام پر صرف انتقام لیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن شروع ہوا ہے اور ہمارے امیدوار کو احتساب کا بلاوا آگیا ہے۔ احتسابی عمل برے طریقے سے بےنقاب ہوا ۔ احتساب صرف اپوزیشن کےلئے ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن تو کھڑی ہی زمین پر ہوتی ہے۔ گرنا اس نے ہوتا ہے جو اوپر ہوتا ہے ۔ فارن فنڈنگ کیس کی براہ راست کوریج پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ چھ سال سے وہ فارن فنڈنگ کیس میں سٹے آرڈر کے پیچھے چھپے ہیں۔ اپنے وکلا کھڑے کر کے وہ حیلے بہانے کرتے ہیں۔پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے خلاف ایپلیکیشن کاؤنٹر کرنے کے لئے دی گئی ہے۔ پی ٹی آئی والے جب لاہور واپس آئیں گے تو لاہوریئے گندے انڈوں سے استقبال کریں گے۔