کم عمری شادی آرڈیننس ہائی کورٹ ملتان بینچ میں سماعت کیلئے مقرر

Feb 21, 2026 | 21:20:PM
کم عمری شادی آرڈیننس ہائی کورٹ ملتان بینچ میں سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران مہر) حکومت پنجاب کے کم عمری شادی آرڈیننس 2026 کو ہائی کورٹ ملتان بینچ میں چیلنج کرنے کر دیا گیا۔

رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے پٹیشن 23 فروری بروز سوموار ملتان بینچ میں فکس کردی ۔عدالت عالیہ کے جسٹس چودھری سلطان محمود کیس پر سماعت کرینگے ۔

مفتی عبدالقوی نے ایڈووکیٹ آصف چودھری کے توسط سے پٹیشن دائر کر رکھی ہے ۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آرڈیننس کو قرآن و سنت سے متصادم قرار دیا گیا ہے ۔

وکیل آصف چودھری نے کہاکہ 18 سال کی حد اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔ 

گورنر پنجاب آرٹیکل 128 کے ذریعے ایمرجنسی حالات میں آرڈیننس جاری کر سکتا ہے 

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اسمبلی موجود تھی، ایمرجنسی نہ ہونے کے باوجود آرڈیننس کیوں لایا گیا۔پٹیشن میں اسلامی نظریاتی کونسل سے مشاورت نہ ہونے پر بھی اعتراض اٹھایا گیا ۔

عدالت عالیہ میں نکاح خواں اور والدین کو سزائیں دینے کی شقیں چیلنج کر دی گئیں ۔وکیل درخواست گزار نےکہاکہ کیس کی سماعت ملتان بینچ ہوگی یا پرنسپل سیٹ لاہور میں ، فیصلہ رجسٹرار آفس کریگا ۔

یہ بھی پڑھیں:بارش جیت گئی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ منسوخ شاہین دوسرا میچ کب اور کس کیخلاف کھیلیں گے؟

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: