سُپرایٹ راؤنڈ؛ کولمبو میچ منسوخ، اب پاکستان انگلینڈ کے ساتھ 24 فروری کو میچ کرےگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) کولمبو میں ٹی توینٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ راؤنڈ کے پہلے میچ کا ٹاس ہونے کے بعد سے بارش مسلسل ہونے کے باعث شروع نہ ہو سکا۔ اب آفیشلز نے میچ منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا ہے۔ پاکستان ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ راؤنڈ میں اپنا دوسرا میچ 24 فروری کو انگلینڈ کے ساتھ کھیلے گا۔
پاکستان اور انگلینڈ کا میچ سری لنکا کے شہر بالاگولا کے پالے کیلی انترنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں شام ساڑھے چھ بجے ہو گا۔
پاکستان ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے دوران اس وکٹ پر پہلی مرتبہ کھیلے گا۔
میچ منسوخ ہونےسے پہلے کیا ہوا
میچ کے لئے ٹاس تقریباً مقررہ وقت پر ہو گیا تھا تاہم تاص کے بعد ہی رکی ہوئی بارش دوبارہ شروع ہو گئی جو اب تک نہیں رکی۔
شب آٹھ بج کر دس منٹ پر پریما داسا سٹیڈیم میں آفیشلز کی جانب سے بتایا جا رہا تھا کہ بارش ختم ہونے کا پونے دس بجے (پاکستانی وقت) تک انتظار کیا جائے گا۔ بعد میں موسم کے تیور دیکھتے ہوئے طے کیا گیا کہ میچ کو ابھی منسوخ کر دیا جائے۔
رات سوا آٹھ بجے پریما داسا سٹیڈیم پر بارش اور ہوا قدرے تیز ہو گئی تھی۔ اس دوران ایک بار اچھی خبر یہ آئی کہ آفیشلز نے بارش رک کر کم از کم پانچ اوورز کا میچ کروانے کے لئے آخری وقت رات 10:40 بتایا ہے۔ اس سے پہلے یہ ڈیڈ لائن 9:46 بتائی گئی تھی۔ نصف گھنٹے بعد دوبارہ تصحیح کی گئی اور بتایا گیا کہ آفشیلز نے کہا ہے کہ (پاکستانی وقت کے مطابق 9:46) گرینیچ ٹائم کے مطابق 4:46 تک میچ شروع نہ ہوا تو میچ ابنڈن کر دیا جائے گا۔
کولمبو کے پریما داسا سٹیڈیم میں ٹاس سے پہلے بھی دو گھنٹے سے بارش ہو رہی تھی۔ اس سے پہلے بتایا گیا کہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 7:40 بجے تک بارش نہ رکی اور میچ شروع نہ ہوا تو میچ کے مقررہ اوورز کی تعداد کم ہونا شروع ہو جائے گی۔پہلے بتایا گیا تھا کہ 9 بج کر 46 منٹ تک میچ نہ ہوا تو میچ کو منسوخ کر دیا جائے گا۔ شام ساڑھے ساتھ بجے میچ منسوخ کئے جانے کے لئے درست وقت 10:40 بتایا گیا ۔ رات 8 بجے کے بعد دوبارہ بتایا گیا کہ میچ 9:46 تک ہی شروع ہونا لازمی ہے، ورنہ منسوخ تصور کیا جائے گا۔
میچ کے آفیشلز کے حوالے سے ذرائع نے بتایا تھا کہ اگر گرینچ مین ٹائم 2:40pm تک بارش نہ رکی تو میچ کے لئے مقرر 20/20 اوورز کی تعداد میں کمی ہونے کا آغاز ہو جائے گا۔
گرینیچ مین ٹائم 2:40 پر، پاکستان میں وقت رات 7:40 ہوتا ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ راؤنڈ میں گروپ B میں ہیں، دونوں کے لئے آج کا میچ ہونا یکساں اہم تھا۔ اس میچ میں جیتنے والی ٹیم کو دو پوائنٹ ملتے۔ اب میچ نہ ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنت ملا ہے۔ یہ ایک پوائنٹ دونوں ٹیموں کے سیمی فائنل میں جانے کے لئے رکاوٹ بھی ثابت ہو سکتا ہے۔
آئی سی سی کے رولز کے مطابق ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا کوئی میچ اگر بارش وغیرہ جیسی رکاوٹ کی وجہ سے وقت ضائع ہو جانے کے سبب مختصر کر دیا جائے تو کم از کم پانچ پانچ اوورز کا میچ ہونا لازم ہے۔ اگر ایک ٹیم کو کم از کم پانچ اوور یا زیادہ اوور کھیلنے کا موقع مل جائے لیکن بعد میں کھیلنے والی ٹیم کو پانچ اوور کھیلنے کا موقع نہ ملے تو میچ کو منسوخ کر دیا جاتا ہے اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ پر گزارا کرنا پڑتا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: سپر ایٹ راؤنڈ کے پہلے میچ کا ٹاس پاکستان نے جیت لیا، ٹاس ہوتے ہی بارش ہو گئی
یہ بھی پڑھیئے: پاکستان اور نیوزی لینڈ آج سے پہلے کب آمنے سامنے آئے تھے؟