لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گلفراز شہید شجاعت، جرات اور قیادت کا بے مثال نمونہ تھے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) آج بنوں میں دہشتگردوں کے چھپ کر کئے گئے وار میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل گلفراز پاکستان آرمی کا قیمتی اثاثہ تھے۔ شہید لیفٹیننٹ کرنل گل فراز اپنی عمل کے میدان میں بار بار سامنے آنے والی شجاعت، جرات اور جنگ کے گرم محاذ پر مؤثر قیادت کے نمونے پیش کرنےکے باعث سینئیرز اور جونئیرز میں احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔
لیفٹیننٹ کرنل گل فراز شہید کی عمر 43 سال ہو چکی تھی۔اس جری آفیسر کا تعلق ضلع مانسہرہ سے تھا۔ انہوں نے کیڈٹ کالج بٹراسی سے پڑھ کر فوج میں کمشن حاصل کیا تھا۔
آج خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران حملے میں شہید ہونے والے آفیسر لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گلفراز کی قربانی سے ان کو جاننے والے تمام آفیسر اور جوان شدید دکھ کی کیفیت میں چلے گئے ہیں۔
43 سالہ شہید آفیسر ضلع مانسہرہ سے تھے۔ وہ کیڈٹ کالج بٹراسی کے فارغ التحصیل تھ۔ لیفٹیننٹ کرنل گلفراز شہید اپنی اعلیٰ درجہ کی پیشہ ورانہ صلاحیت، قابلِ تقلید جرات اور محاذ پر مؤثر قیادت کے نمونے پیش کرتے چلے جانے کے باعث اپنے تمام ساتھیوں میں احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔
شہید گل فراز بنوں میں 34 لانسر کمپنی میں ڈیوٹی کر رہے تھے۔ شہید آفیسر کے دوبیٹے اوردو بیٹیاں ہیں۔ انہوں نے سروس کے دوران متعدد کامیاب آپریشنز میں حصہ لیا اور ہر آپریشن مین ریمارکیبل پرفارمنس دکھائی۔
شہید لفٹیننٹ کرنل گل فراز نے دیگر اہلکاروں کی قیادت کرتے ہوئے ضلع بنوں کے علاقہ سرہ درگہ میں دہشت گردوں کے خلاف آج آپریشن کا آغاز کیا تھا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے چھپ کر کئے گئےحملے میں لفٹیننٹ کرنل گل فراز سپاہی سمیت جام شہادت نوش کرگئے۔
اس حملے میں کہ زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
اس حملے میں افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان میں دہشتگردی کروانے والے گل بہادر گروپ کا ہاتھ سامنے آ چکا ہے۔ گل بہادر گروپ کے دہشتگردوں کے ایک ذیلی گروہ نے اس بزدلانہ واردات کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ اس سانحہ کے بعد سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا ہے۔
دفاعی اور عوامی حلقوں نے شہداء کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایسی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔