لاہور میں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں 75 فیصد کمی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اسرار خان)افغان باشندوں کے انخلاء کے بعد لاہور میں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں 75 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال جنوری کے دوران مختلف تھانوں میں سٹریٹ کرائم کے 100 مقدمات درج ہوئے۔
صدر ڈویژن میں 32، کینٹ ڈویژن میں 30، سٹی ڈویژن میں سٹریٹ کرائم کی 15 وارداتیں ہوئیں۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 14، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں سٹریٹ کرائم کے 9 مقدمات درج ہوئے،2025ء میں جنوری کے دوران لاہور میں سٹریٹ کرائم کی 418 وارداتیں رپورٹ ہوئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں :بنوں:فورسز کے قافلے پر فتنہ الخوارج کا حملہ،لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید