رمضان میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، افغان دہشتگرد کمانڈر اور ساتھی گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پشاور میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے دہشتگردوں کا رمضان کے مہینے میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
سی ٹی ڈی کے ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد دہشتگردی کی تحقیقات میں مزید پیش رفت ہوئی ہے اور دہشتگرد گروہ کے کمانڈر سمیت مزید 4 دہشتگرد گرفتار کئے گئے ہیں۔ ان میں سے دو دہشتگرد ضلع نوشہرہ جبکہ دو سہولت کار باجوڑ سے گرفتارکیے گئے ہیں۔
گرفتار کئے گئے دہشت گرد رمضان کے مہینے میں دہشتگردی کی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے
دہشت گردوں نے مبینہ طورپر پی ٹی آئی کے امیدوار ریحان زیب پر حملے سمیت 11 سے زائد دہشت گردی کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔
گرفتار ہونے والے دہشتگردوں میں1 اہم کمانڈر بھی شامل ہے،اس کا تعلق افغانستان سے ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، خاتون خودکش حملہ آور گرفتار