خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، خاتون خودکش حملہ آور گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا نے ڈی آئی خان میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ڈی آئی خان کی شیخ یوسف خیمہ بستی سے خاتون خود کش حملہ آور کو گرفتار کیا گیا، مبینہ خود کش حملہ آور خاتون کا تعلق وزیر ستان سے ہے، گرفتار خو د کش حملہ آور فتنہ الخوارج شاہ ولی عرف طارق کوچی کی دست راست ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں:فورسز کے قافلے پر فتنہ الخوارج کا حملہ،لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید،5دہشتگرد ہلاک
خودکش حملہ آور خاتون نے اعتراف کیا ہے کہ خارجی طارق کوچی سے تربیت حاصل کی ، خودکش حملے کیلئے سامان و ٹارگٹ خارجی کمانڈر عاصم نے فراہم کرنے تھے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار خاتون خود کش حملہ آور سے 30 بور پستول ، کارتوس، موبائل فونز، ٹیبلٹ اور حملے میں استعمال ہونے والا سامان برآمد ہوا۔
گرفتار خاتون کے موبائل فونز سے کالعدم تحریک سے رابطے اور خودکش حملے کیلئے رضامندی جیسی معلومات بھی حاصل ہوئی ہیں۔