بھارت: 10 ویں کی طالبہ سکول جاتے دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارت کی ریاست تلنگانہ میں 10 ویں جماعت کی طالبہ کی سکول جاتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسی۔
طالبہ جمعرات کی صبح سکول جا رہی تھی کہ اسے سکول کے بالکل باہر دل کا دورا پڑا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکی کی عمر 16 سال تھی جو پرائیوٹ سکول کی طالبہ تھی،سکول کے باہر گرنے کے بعد طالبہ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے ہنگامی طبی امداد دی گئی پھر اسے دوسرے ہسپتال بھی منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔
مزید پڑھیں:سونیا گاندھی کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل