راشد خان کے آنے سے قلندرز کو کیا فائدہ ہوا ؟ میچ سے قبل ہی محمد یوسف نے  بتا دیا

Feb 21, 2023 | 21:04:PM
راشد خان کے آنے سے قلندرز کو کیا فائدہ ہوا ؟ میچ سے قبل ہی محمد یوسف نے  بتا دیا
کیپشن: راشد خان اور محمد یوسف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سابق قومی کرکٹرمحمد یوسف کا کہنا ہے کہ راشد خان کے لاہور کی ٹیم میں آنے سے دوسری ٹیمز کو بہت مشکل ہونے والی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 24 نیوز کے ’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘ میں سابق قومی کرکٹرمحمد یوسف  کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ راشد خان ایک زبردست باؤلر ہے، بیٹر اور باؤلر ہونے کے ساتھ ساتھ وہ ایک میچ وننگ پلیئر ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24newshd.urdu)

محمد یوسف نے کہا کہ پچھلے سال لاہور قلندرز کو جتوانے میں راشد خان نے بہت اہم کردار ادا کیا، میرے مطابق لاہور قلندرز کو راشد خان سے پوری امید ہے کہ وہ اس بار بھی اچھی کارکردگی دکھائے گا۔