عثمان قادر نے جیسن روئے کی وکٹ کس کے نام کی؟

Feb 21, 2023 | 13:41:PM
عثمان قادر نے جیسن روئے کی وکٹ کس کے نام کی؟
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: ٹوئٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پی ایس ایل 8 کے 9 ویں میچ میں پشاور زلمی کے عثمان قادر نے بتا دیا کہ انہوں نے جیسن روئے کی وکٹ پر جشن مناتے ہوئے فضا میں کیا لکھا تھا۔

سوشل میڈیا پر عثمان قادر کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی تھی جس میں انہوں نے انگلینڈ کے کھلاڑی جیسن روئے کو آؤٹ کرنے کے بعد فضا میں کچھ لکھا تھا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ وکٹ لینے کے بعد فضا میں اے اور کیو بنایا تھا، اے اور کیو سے مراد والد کا نام عبدالقادر تھا۔

عثمان قادر نے بتایا کہ یہ سب پلان کرکے نہیں کیا، ایک دم سے خیال آیا اور وکٹ والد صاحب کے نام کر دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے عثمان قادر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 26 رنز دے کر 2 کھلاڑی آوٹ کیے تھے۔