افسران کی ترقیوں سے متعلق طلب اہم اجلاسوں کا شیڈول تبدیل

Dec 21, 2025 | 20:06:PM
افسران کی ترقیوں سے متعلق طلب اہم اجلاسوں کا شیڈول تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)وفاقی بیوروکریسی کیلئے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت افسران کی ترقیوں سے متعلق طلب کیے گئے اہم اجلاسوں کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 18 اور گریڈ 19 میں ترقیوں کیلئے طلب کئے گئے ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ  اور ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے اجلاس ری شیڈول کرنے کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں.

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں ترقیوں کیلئے ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ کا اجلاس اب 6 جنوری 2026 بروز منگل دوپہر 12 بجے منعقد ہوگا، اس اجلاس میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، پولیس سروس آف پاکستان، آفس مینجمنٹ گروپ اور ایکس کیڈر افسران کی ترقیوں کے کیسز پر غور کیا جائے گا، اس سے قبل یہ اجلاس 23 دسمبر 2025 کو شیڈول کیا گیا تھا، تاہم انتظامی وجوہات کے باعث اس کی تاریخ تبدیل کر دی گئی، اسی طرح گریڈ 17 سے گریڈ 18 میں ترقیوں کیلئے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس اب 13 جنوری 2026 بروز منگل طلب کر لیا گیا ہے، یہ اجلاس بھی دوپہر 12 بجے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے کمیٹی روم میں منعقد ہوگا، اس اجلاس میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے تحت پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس،  پولیس سروس آف پاکستان اور آفس مینجمنٹ گروپ کے افسران کے ترقیاتی کیسز زیر غور آئیں گے ۔

اس سے قبل گریڈ 18 میں ترقیوں کیلئے ڈی پی سی کا اجلاس 30 دسمبر 2025 کو بلایا گیا تھا، نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں اہم اجلاسوں کی صدارت سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کریں گے، جبکہ اجلاسوں میں چاروں صوبوں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے چیف سیکریٹریز، انسپکٹر جنرلز آف پولیس، ایڈیشنل سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، وزارت قانون و انصاف کے نمائندگان اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سینئر افسران شرکت کریں گے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے واضح کیا ہے کہ اجلاسوں کے ورکنگ پیپرز اور ایجنڈا جلد جاری کیے جائیں گے، جبکہ متعلقہ افسران کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایس ایچ او کی گاڑی کی ٹکر سے شہری جاں بحق،ایس ایس پی کا بڑاایکشن

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: