صدرِ مملکت کا دورانِ پرواز برادر اسلامی ملک ایران سے یکجہتی کا اظہار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا دورانِ پرواز برادر اسلامی ملک ایران سے یکجہتی کا اظہار، ایران کی فضائی سرحد عبور کرنے پر صدر نے ایرانی قیادت کو خیر سگالی کا پیغام بھجوایا۔
اسلام آباد سے بغداد جاتے ہوئے جب صدرِ مملکت کا طیارہ ایرانی فضائی حدود میں داخل ہوا تو صدرِ پاکستان نے ایرانی قیادت کے لیے خیرسگالی کا پیغام بھجوایا۔
پیغام ایرانی سپریم لیڈر اور صدرِ ایران کے نام بھجوایا گیا،صدرِ مملکت کا خطے میں باہمی احترام اور تعلقات کے فروغ پر زور دیا گیا۔
ٰیہ بھی پڑھیں :سمیر منہاس نے بھارت کیخلاف میچ میں تاریخ رقم کردی