قصور:غیر قانونی طور پر سرحد پار کرکے پاکستان میں داخل ہونے والابھارتی شہری گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)قصور کے علاقے میں پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر ایک بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
بھارتی شہری کو رینجرز نے حراست میں لینے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔
تھانہ گنڈا سنگھ کی حدود میں واقع سہجرہ کے مقام سے بھارتی شہری کو پاکستانی حدود میں داخل ہونے پر گرفتار کیا گیا۔
حکام کے مطابق گرفتار ہونے والے بھارتی شہری کی شناخت شرندیپ سنگھ کے نام سے ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں:انڈر19 ایشیا کپ فائنل، پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا
حکام نے بتایا کہ شرندیپ سنگھ تحصیل شاہ کوٹ، ضلع جالندھر کا رہائشی ہے اور وہ غیر قانونی طور پر پاکستانی حدود میں داخل ہوا تھا۔
واقعے کے بعد رینجرز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بھارتی شہری کو حراست میں لیا۔
بعد ازاں رینجرز نے گرفتار بھارتی شہری کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ گنڈا سنگھ کی پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔