پاکستان بھارت کوہراکر انڈر19ایشیاکپ کاچیمپئن بن گیا

Dec 21, 2025 | 08:37:AM
پاکستان بھارت کوہراکر انڈر19ایشیاکپ کاچیمپئن بن گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )پاکستان بھارت کوعبرت ناک شکست سے دوچارکرکے انڈر19ایشیاکپ کاچیمپئن بن گیا۔ 

دبئی میں کھیلے گئے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیااور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 347 رنز سکور کیے اور بھارت کو جیت کے لیے 348 رنز کا ہدف دیا۔
بھارت کے خلاف سمیر منہاس نے 17 چوکے اور 9 چھکوں کی مدد سے دھواں دھار 172 رنز کی اننگز کھیلی، انہوں نے 103 رنز محض 71 گیندوں پر بنائے، سمیر اس ٹورنامنٹ کے ٹاپ سکورر ہیں۔
اس کے علاوہ احمد حسین نے 56، عثمان خان نے 35، کپتان فرحان یوسف نے 19 اور حمزہ ظہور نے 18رنز بنائے۔ محمد صیام 13 اور نقاب شفیق 12رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
بھارت کی جانب سے دپیش دیوندرن نے 3، کھیلان پٹیل اور ہینل پٹیل نے 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان دو بار آئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ جیت چکا ہے، مگر اب تک ایشیا کپ کی ٹرافی اس کے حصے میں نہیں آئی البتہ 2012 کے انڈر19 ایشیا کپ میں پاکستان بھارت کے ساتھ مشترکہ چیمپئن ضرور رہا تھا۔

پاکستان کی جانب سے اوپنر سمیر منہاس نے شاندار بیٹنگ  کرتے ہوئے113 گیندوں پر 172 رنز بنائے ، انہوں نے 71 گیندوں پر سنچری سکور کی ، قومی ٹیم کو  پہلا جھٹکا 31 رنز  کے مجموعی سکور پر لگا،حمزہ ظہور 18 رنز بنا کر پویلین لوٹے,  دوسری وکٹ 123 رنز  پر گری،عثمان خان نے 35 رنز بنائے ۔  قومی ٹیم کو  تیسرا نقصان 260 رنز کے مجموعی سکور پر ہوا، احمد حسین نے 56 رنز بنائے ، 302 رنز  پر سمیر منہاس آؤٹ ہوئے ،انہوں نے 113 گیندوں پر 172 رنز شاندار اننگز کھیلی ۔ 

 ہدف کے تعاقب میں  بھارتی بیٹنگ لائن پاکستانی باؤلنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی ، علی رضا نے 3شکار کئے، محمد صیام اور  عبد سبحان  نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ 

دبئی میں کھیلے جانے والے فائنل سے قبل گرین شرٹس کے کپتان فرحان یوسف کا کہنا تھا کہ پوری طرح تیار ہیں، فائٹ کریں گے اور ٹائٹل حاصل کرنے کی کوشش ہوگی۔

دبئی میں کھیلے جانے والے فائنل سے قبل گرین شرٹس کے کپتان فرحان یوسف کا کہنا ہے کہ پوری طرح تیار ہیں، فائٹ کریں گے اور ٹائٹل حاصل کرنے کی کوشش ہوگی۔

اس سے  قبل پاکستان انڈر 19 نے ایشیاء کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

 یہ بھی پڑھیں:بارشیں ، برفباری ، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

واضح رہے کہ پاکستان دو بار آئی سی سی انڈر19ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت چکا ہے لیکن اب تک انڈر19 ایشیا کپ کا فاتح نہیں بنا ہے، 2012 کے ایشیا کپ میں پاکستان ،بھارت کے ساتھ مشترکہ طور پر چیمپئن رہا تھا۔

اس بار پاکستان کی انڈر19 ٹیم ایک نئے روپ میں نظر آ رہی ہے ، خاص طور پر پاکستانی بیٹر سمیر منہاس جو اب تک چار میچز میں 299 رنز جوڑ چکے ہیں، جس میں سنچری اور نصف سنچری بھی شامل ہے۔

گرین شرٹس کی بولنگ میں رائٹ آرم فاسٹ بولر عبد السبحان 11 اورلیفٹ آرم بولر محمد صیام آٹھ وکٹیں لے چکے ہیں ، پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کپتان فرحان یوسف فائنل میں کامیابی کیلئے پر امید ہیں۔