پاکستان سمیت مختلف ممالک میں " ایکس"  کی سروس ڈاؤن

Dec 21, 2023 | 12:15:PM
 پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ” ایکس”  کی سروس ڈاؤن ہوگئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں مائیکروبلاگنگ سائٹ’’ ایکس‘‘سابقہ ٹوئٹر کی سروسز تکنیکی خرابی کے باعث  کچھ دیر کیلئے معطل ہونے کے بعد بحال ہوگئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آج صبح 11 بجے کے قریب تکنیکی خرابی کے باعث ویب سائٹ اور موبائل ایپلیکیشن دونوں کے فِیڈ پیج پر پوسٹس کی جگہ  ’WELCOME TO YOUR TIMELINE‘ کا پیغام لکھا نظر آیا۔

ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق  پلیٹ فارم کی سروسز ڈاؤن ہونے کی تقریباً 70  ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں۔ کچھ صارفین نے یہ بھی بتایا کہ انہیں اپنی پروفائل اور اشتہارات تک رسائی حاصل رہی۔

سروس میسر نہ ہونے پر  اب  تک ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کا وضاحتی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

مزید پڑھیں: عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرانے کا آج دوسرا روز

یاد رہے کہ اس سے قبل رواں برس مارچ اور جولائی میں بھی ایکس کی سروس متاثر ہونے کی شکایات سامنے آئی تھیں۔