اسحاق ڈار  کےسر پرلٹکتی تلوار اتر گئی

Dec 21, 2021 | 12:05:PM
اسحاق ڈار  کےسر پر نا اہلی کی لٹکتی تلوار اتر گئی،فائل فوٹو
کیپشن: اسحاق ڈار  کےسر پر نا اہلی کی لٹکتی تلوار اتر گئی،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کی نا اہلی کیلئے دائر درخواست عدم پیروی کی بنا پر خارج کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار  کےسر پر نا اہلی کی لٹکتی تلوار اتر گئی۔ سپریم کورٹ نے درخواست عدم پیروی کی بنا پر خارج کر دی ہے ۔اسحاق ڈار کی بطور سینیٹر ممبر شپ کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم امتناع بھی ختم ہو گیا۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ آرڈیننس کے تحت دو ماہ میں حلف نہ اٹھانے والے کی نشست خالی تصور ہوگی ،اسحاق ڈار کے وکیل نے کہا کہ اسحاق ڈار کا بطور سینیٹر نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا ، اس لئے ان پر قانون کا اطلاق نہیں ہوتا۔

 واضح رہے جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار نواز پیر زادہ گزشتہ سماعت پر بھی پیش نہیں ہوئے تھے ، عدالت نے اسحاق ڈار کو بھی طلب کیا لیکن وہ بھی پیش نہیں ہوئے ۔وکیل اسحاق ڈار نے کہا کہ اسحاق ڈار بیمار ہیں اور بیرون ملک ہیں ۔ عدالت نے اسحاق ڈار کی نا اہلی کیلئے دائر درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی ۔ 

یہ بھی پڑھیں:    خلع کیلئے کورٹ آنیوالی خاتون کی سر عام تذلیل۔۔۔ظالموں نے پھر کیا کیا