خلع کیلئے کورٹ آنیوالی خاتون کی سر عام تذلیل۔۔۔ظالموں نے پھر کیا کیا

Dec 21, 2021 | 11:44:AM
خاتون کو سر عام بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے
کیپشن: خاتون کو سر عام بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)عمر کوٹ میں خلع کیلئےعدالت میں آنیوالی خاتون کو  تشدد کا نشانہ بنایا گیا،ملزم بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق مقامی عدالت میں خلع کیلئے آنے والی خاتون کی سرعام تذلیل کی گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی شوہر سے علیحدگی کا مقدمہ سول کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

مقامی عدالت میں خلع کا مقدمہ دائرکرنے والی خاتون کو ملزمان نے سرعام بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا اور کارمیں اغوا کر کے فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق خاتون کو بازیاب کرا کے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ 7 ملزمان کے خلاف اغوا کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    " لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں"۔!!!طلبہ نے چھت سے لٹک کر خودکشی کر لی