پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل کو 94 سال بعدتا لے لگ گئے

Dec 21, 2020 | 22:29:PM
پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل کو 94 سال بعدتا لے لگ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )کورونا کیا آیا کا رو با ر ہی بند ہو نا شرو ع ہو گئے ہیں،پی آئی اے کی ملکیت نیویارک کے تاریخی روز ویلٹ ہوٹل کو 94 سال بعدبند کر دیا گیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے مسا فر نہ ہونے سے ہوٹل خسارے میں تھا۔
تفصیلا ت کے مطا بق روزویلٹ ہوٹل انتظامیہ نے نیویارک کے حکام کو ہوٹل کی بندش سے آگاہ کر دیا ہے کہ کورونا کی وبا پھیلنے کے بعد ہوٹل خسارے میں چل رہا تھا۔ ہوٹل بند ہونے سے چار سو اکتیس افراد نوکریوں سے محروم ہو گئے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق ہوٹل کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کا اعلان رواں ماہ مارچ میں ہوا تھا۔ خیال رہے کہ کورونا کے باعث ہوٹل انڈسٹری سے منسلک 75 لاکھ افراد بے روزگار ہوئے ہیں۔ 1025 کمروں پر مشتمل یہ تا ریخی ہوٹل پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کی ملکیت اور پا کستان کی پہچا ن بھی ہے۔